Saturday, December 11, 2010

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف شہرشہراحتجاجی مظاہرے،تدریسی بائیکاٹ،حکومت کا کالجز کے بورڈآف گورنرپر سمجھوتہ کرنے سے صاف انکار

bog
 ملتان (ملتان اپڈیٹس ڈاٹ کام)۔تعلیمی اداروں کی نجکاری اوراساتذہ پرتشددکیخلاف پنجاب بھر میں تعلیمی بحران شدت اختیارکرگیا ۔صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں طلبہ واساتذہ کے احتجاجی مظاہرے شدت اختیارکرگئے۔لیکن دوسری طرف حکومت پنجاب نے بھی اپنے موقف سے ہٹنے سے صاف انکارکردیا ہے۔گزشتہ روز ملتان شہر کے تمام کالجز اور اکثر ہائِی سکولزمیں اساتذہ اور طلبہ نے مکمل تدریسی بائیکاٹ کیا۔پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیراہتمام گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو چوک کچہری پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پرطلبہ واساتذہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی۔مظاہرین خادم اعلیٰ۔ظالم اعلیٰ ،الوداع،الوداع پنجاب گورنمنٹ الوداع کے نعرے لگاتے رہے۔مظاہرین سَے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مطالبہ تھا کہ لاہور میں اساتذہ اور طلبہ پرتشدد میں ملوث پولیس کے اہلکاروں کو گرفتارکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ واساتذہ تعلیمی اداروں میں بورڈآف گورنر کا تقررنہیں ہونے دیں گے۔۔مزیدپڑھیے